بلوچستان میں نئے پولنگ اسٹیشنز کے قیام کیلئے سروے کاکام شروع

ویب رپورٹ
:کوئٹہ 
الیکشن کمشنر بلوچستان محمد نعیم مجید جعفر نے صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں کسی بھی سیاسی جماعت کو شکایت کا موقع نہیں دینگے

پیپلز پارٹی، بی این پی عوامی اور جمعیت کے رہنماوں نے ان سے ملاقات کی اور انہیں الیکشن سے متعلق اپنے خدشات سے اگاہ کیا

چیف الیکشن کمیشنر کی ہدایت پر الیکشن کمیشن ہر ایسے اقدامات کر رہا ہے کہ جس سے عام انتخابات 2018 کو زیادہ سے زیادہ شفاف بنایا جا سکے

بلوچستان کے تمام ضلعی الیکشن کمشنر کے دفاتر کو انتخابی فہرستوں کے کمپوٹرایزڈ نظام سے منسلک کر دیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,886

نظام کی تنصیب سےووٹ کے اندراج اور انتخابی فہرستوں کی جلد تیاری ممکن ہوگی

الیکشن کمیشن کے عملی اقدامات پر تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کا اطمنان کا اظہار

پولنگ اسٹیشن کی سروے کا کام بھی جاری ہے۔ جس سے پولنگ اسٹیشنز کی حالت کا اندازہ ہوجائیگا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.