شہبازشریف کی کمر میں تکلیف بڑھ گئی، ڈاکٹر تک فوری رسائی دینے کا مطالبہ

لاہور:   اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی کمر میں تکلیف بڑھ گئی جس پر ن لیگ نے پارٹی صدر کو فوری ڈاکٹر تک رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب جو شخص اپنے سیاسی مخالفین کی صحت پر سیاست کرے وہ قابل ترس ہے، شہباز شریف کی صحت کو نقصان پہنچا کر خوش ہو رہے ہیں، عمران صاحب جان بوجھ کر شہبازشریف کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب کے اقتدار کا سفر شہباز شریف کی صحت پر اختتام پزیر ہو رہا ہے، عمران صاحب شہبازشریف کو اذیت دے کر اپوزیشن کو بلیک میل نہیں کرسکتے، شہباز شریف کو جانتے بوجھتے ہوئے بکتر بند میں لایا گیا جس سے اِن کی کمر میں تکلیف ہوئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.