شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کا 145 واں یوم ولادت

شاعر مشرق اور عظیم مفکر ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا 145 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

مفکرپاکستان علامہ اقبالؒ کا 145واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے، علامہ اقبال کے یوم پیدائش پرآج ملک بھرمیں عام تعطیل ہے، ملک بھرمیں یوم اقبال کے حوالے تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔

لاہور میں مفکرپاکستان علامہ اقبال کے مزارپر گارڈز تبدیلی کی پروقارتقریب منعقد ہوئی، پاک بحریہ کے دستے نے مزاراقبال پرگارڈز کے فرائض سنبھال لیے، پاک بحریہ کےافسروں و جوانوں نے مزاراقبال پر پھول رکھے، پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ اعزازی فرائض سے سبکدوش ہو گئے۔

گارڈز تبدیلی کی تقریب میں پاک بحریہ کے بینڈ نے پریڈ میں مسحورکن دھنوں کی گونج سے سماں باندھا اور ملی نغمے بھی پیش کیے، پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور ساجد حسین نے مزار اقبال پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے کلمات درج کیے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.