گجرات میں باراتیوں پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا جن کے کاٹنے سے دلہا دلہن سمیت 150 باراتی متاثر ہوئے ہیں۔
اہلِ علاقہ کے مطابق بارات کی آمد پر بچے کی طرف سے پتھر پھینکنے پر شہد کی مکھیاں مشتعل ہو گئیں جنہوں نے باراتیوں پر حملہ کر دیا۔
باراتیوں پر شہد کی مکھیوں کے حملے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔