ملکی سطح پر صحافیوں کے پیشہ وارانہ عزم کا اعتراف کرنے والے آگاہی ایوارڈ میں اس سال ملک بھر سے 40 شعبوں میں 3 ہزار سے زائد انٹریز موصول ہوئیں ۔ جن میں پرنٹ ٹی وی ریڈیو اور آن لائن میڈیا شامل ہے ان انٹریز میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے تین صحافی کامیاب قرار پائے ۔
اسلام آباد:نمائندہ خصوصی: زبیر احمد
ان صحافیوں میں بلوچستان سے یوسف عجب بلوچ کو انسداد بد عنوانی پر بنائے گئے فیچر اسٹوری پر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ وہ ان لائن نیوز پیپر ’’بلوچستان پوانٹ‘‘کے چیف ایڈیٹر ہیں انکا تعلق بلوچستان کے تاریخی ضلع قلات سے ہے ۔
بلوچستان ہی سے دوسرے صحافی مرتضیٰ زیب زہری کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ان کے وائس آف امریکہ ٹی وی شو کی دلچسپ کہانی کو منتخب کیا گیا یہ کہانی آڈیو کیسٹس کے حوالے سے بنائی گئی ہے انہیں یہ ایوارڈ مسابقتی شعبہ میں دیا گیا مرتضیٰ زیب زہری کا تعلق بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ سے ہے
بلوچستان کے ضلع گوادر سے صحافی ظریف بلوچ بھی کامیاب ہونے والے تین صحافیوں میں شامل ہیں ان کا تعلق آن لائن اخبار حال احوال سے ہیں انکی اسٹوری کو پاکستان بھر میں شعبہ صحت کی رپورٹنگ کے لیے منتخب کیا گیا ۔
ایوارڈ شو میں عوامی پسندیدگی فیورٹ نیوز چینل اور فیورٹ اینکر ایوارڈ کیلئے سوشل میڈیا کے ذریعے 60 لاکھ افراد اور ایس ایم ایس کے زریعے 10 لاکھ افراد تک رابطہ کیا گیا بڑے ڈیٹا اور محسوسات کے تجزیہ کے زریعے عوامی پسندیدگی کے شعبوں میں ردعمل کا جائزہ لیا گیا ۔
آگاہی ایوارڈز ہر سال صحافیوں اور میڈیا کمیونٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ ملک بھر سے اخلاقی صحافت کے لئے کوشان میڈیا انڈسٹری کے بہترین لوگوں کو آج کے دن پاکستان نشنل کونسل آف آرٹس میں منعقدہ ایوا رڈز تقریب میں ان کے متعلقہ شعبوں میں سال کے صحافی کے طورپر پذیرائی دی گئی ۔
اخلاقی اور معیاری صحافت معاشرے میں اجتماعی شعور کوفروغ دیتی ہے۔ آزاد ذمہ دار اور جمہوری میڈیا کی ترقی سے قوم کی شناخت اور مقصد اُجاگر ہوتا ہے آگاہی ایوارڈز عوامی مفادات کے تحفظ کے لئے احتساب کو فروغ دینے کے صحافیوں کے پیشہ وارانہ عزم کا اعتراف کر تے ہیں۔گ
آگاہی ایوارڈز کامقصد پاکستان میں بہترین صحافتی اقدامات کو سراہنا ہے ۔ان اقدامات کے زریعے میڈیا کے اندر صحت مند مقابلہ شروع ہوتا ہے۔ جس سے اخلاقی اور پیشہ وارانہ روپوٹنگ کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ۔
ممتاز رائے سازوں ،سنئیر صحافیوں، پالیسی سازوں ، سفارت کاروں ، ماہرین تعلیم ، میڈیا انڈیسڑی اور تھنک ٹینکس کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔
پُرش چوہدری صدرآگاہی اور بانی آگاہی ایوارڈز نے کہا کہ اس سال آگاہی ایوارڈزنے ذمہ داری کو اجاگر کیا۔ 2017میں قوم آزادی کے 70سال مکمل کررہی ہے۔ اس ملک کی تخلیق میں صحافی برادری کی کاوشوں کو سراہنا ہے یہ آزاد میڈیا کی طاقت ہے ۔
عامر جہانگیر سی ای او مشعل پاکستان اور بانی آگاہی ایوارڈز نے کہا کہ پاکستان نے الیکٹرانک میڈیا ڈی ریگولیشن کے پندرہ سال مکمل کرلئے ہیں آگاہی ایوارڈز میڈیا کو وہ محور فراہم کرتے ہیں جو پیشہ وری اور پراعتماد صحافت کی عکاسی کرتا ہے ۔ہم خوش ہے کہ آگاہی ایوارڈز نے صحافیوں کو پاکستانکے ا ندر اور باہر احتساب کی آواذ بننے کا پلیٹ فارم فراہم کیا ۔
وقاراحمد ہیڈکارپوریٹ افئیرزنیسلے پاکستان نے کہا پاکستان میں غزائیت اورپانی کے مسائل پر آگاہی پیدا کرنے کے لئے میڈیا اہم کردار ا داکرسکتا ہینیسلے پاکستان نے مقامی سطح پر پانی کی نگہبانی کے فروغ کی ابتدا کی ہے ہم پاکستان میں پوشیدہ بھوک کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں اور اس سلسلے میں شہری ودیہی علاقوں میں آئرن زنک، وٹامن اے اورڈی کی محفوظ مصنوعات اپنے صارفین کوفراہم کررہے ہیں۔ آگاہی کے ساتھ پانی کی نگہبانی اورپوشدہ بھوک کے شعبوں میں اشتراک کرتے ہوئے ہم چاہتے ہیں کہ ان صحافیوں کااعتراف کریں جو ان چیلنجوں پر شعورپیداکررہے ہیں۔
آگاہی ایوارڈ آج کی ابھرتی ہوئی اٹنشن اکانومی میں عوامی اعتماد کیلئے احتساب کو بنیادی کرنسی تسلیم کرتا ہے ۔جہاں میڈیا سماجی اقدار اورشفافیت کے فروغ کیلئے پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ آگاہی ایوارڈ ان صحافیوں کااعتراف ہے جنہوں نے پاکستان کو مزید باخبرقوم بنانے کیلئے ذاتی دیانت اورپیشہ وارانہ مہارت کامظاہرہ کیا۔
آگاہی ایوارڈز2017نے مختلف شعبوں میں جن صحافیوں کوسال کے صحافی تسلیم کیا انکی تفصیل یہ ہے:
* کاشف عباسی، اے آروائی نیوز قابل اعتماد ترین اینکر
*شاہزیب خانزادہ جیونیوز عوامی پسندیدگی ایوارڈقبول اینکرکرنٹ افیئرمرد
* عائشہ بخش جیونیوزعوامی پسندیدگی ایوارڈقبول اینکرکرنٹ افیئرخاتون
*اے آروائی نیوز عوامی پسندیدگی ایوارڈ سال کامقبول نیوزچینل
* زرہ ہٹ کہ: ڈان میڈیاگروپ جیوری کی چوائس سال کا کرنٹ افیئرپروگرام
* مظہرنثارشیخ: پی ٹی وی ورلڈ پی بی سی سال کے نیوزکاسٹر
* حسن رضادنیا نیوزنیٹ ورک سال کے تحقیقی صحافی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
* اسلام گل آفریدی اخبار خیبر زراعت
* عادل پرویز، جیونیوز بزنس فنانس
*شبانہ فراز، ایکسپریس موسمی تغیر
* مرتضی زیب، VOAاردو مسابقت
* ریحان محمد ٹرائیبل پوسٹ تنازعہ
*عادل پرویز جیونیوز کارپوریٹ سماجی ذمہ داری
*راجہ کامران ڈان میڈیا سی پیک
* نعمت خان فرائے ڈے ٹائمز مشترکہ قدر کی تخلیق
* ثناء جمال گلف نیوز کلچرٹورازم
* عثمان حنیف، پاکستان ٹوڈے معیشت
* عبدالسلام آفریدی نیوزلنز تعلیم
* شازیہ حسن ڈان توانائی
* فوزیہ زیب 92نیوز انٹرپری نیورشپ
* نعمت خان افکار افیئرز انتہاپسندی دہشتگردی
*سعادت حسن ریجنل ریپورٹ خارجہ پالیسی
*رضوانہ نقوی ڈان ڈاٹ کام حکمرانی
* ظریف بلوچ حال احوال صحت
* سیدبابرعلی ایکسپریس ٹربیون انسانی حقوق
*ثناء جمال گلف نیوز آئی سی ٹی
* زاہدگل جیوٹی وی انفوٹینمنٹ
* ماہ رخ سرور ایم آئی ٹی ٹیکنالوجی ریونیو انوویٹوجرنل ازم
* سید مقدادمہدی نیشن غذائیت
* ہشام چیمہ ڈان میڈیا اوپن گورنمنٹ
* زورل خرم ایکسپریس ٹربیون فوٹو جرنل ازم پرنٹ
* نریندر کمار ایکسپریس ٹربیون ویڈیو جرنل ازم ٹی وی
* ثناء اعجاز نیوز لنزSRHR
*ارسلان شیخ ڈان گروپ سپورٹس
* سید محمدابوبکر دی نیوزSDG
*نعیم سہوتراKBRجکارتہ ساؤتھ ایشیاء برج انیشی ایٹو
* عبدالسلام آفریدی نیوزلنزTVET
* سمیع اللہ رندھاوا پاکستان ٹوڈے پانی کی نگہبانی
آگاہی اور مشعل متعدد سٹیک ہولڈرز کے اشتراک سے قومی اور بین الاقوامی سطے کے رائے سازوں‘ ترقیاتی ماہرین‘ میڈیا کی اہم شخصیات اور اہل علم کو ججز پینل کا حصہ بنا کر انٹریز کا تجزیہ کرتے ہیں۔
آگاہی ایواڈز صحافتی دیانت کو آگے بڑھاتا ہے جس کو بہت سی معزز تنظیموں کا تعاون حاصل ہے جو ۔۔۔ اور پیشہ ورانہ صحافت کے فروغ پر یقین رکھتی
ہیں۔ ان میں نیسلے پاکستان ‘ اوبر اور ایمان اسلامی بنک شامل ہیں۔ پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ‘ اور مختلف صوبوں کے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹس نے بھی ایوارڈز ایونٹ میں شراکت کی اور ملک میں اخلاقی صحافت کے فروغ میں کردار ادا کیا۔
آگاہی ایوارڈز کا آغاز 28مارچ 2012ء میں کیا گیا یہ پاکستان کے پہلے ایوارڈز ہیں جو 40سے زائد شعبوں میں بہترین صحافیوں کو پیش کئے جاتے ہیں آگاہی اور مشعل پاکستان ملک کے اہم پریس کلبوں‘ ملکی اور غیر ملکی میڈیا ڈویلپمنٹ کے اداروں‘ شعبہ تعلیم‘ ریگولیٹری اتھارٹیز اور نجی شعبہ کے اشتراک کے میڈیا کے تنوع میں عملی کردار ادا کر رہے ہیں۔
آگاہی ایوارڈز پاکستان میں صحافیوں کے پسندیدہ ترین ایوارڈز ہیں یہ ایوارڈز پاکستان میں میڈیا اور صحافت کی ترقی کے لئے اٹھایا جانے والا پہلا قدم ہیں۔ ایوارڈز نے ملک میں انتہائی باصلاحیت اور ذہین صحافیوں کو تلاش کیا ہے آگاہی ایوارڈز حاصل کرنے والوں نے پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں اور صحافت کے مستقبل کی تشکیل کے لئے فیصلہ ساز اور قائدانہ پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
آگاہی ایوارڈز کی بنیاد مشتعل پاکستان اور آگاہی نے مشترکہ طور پر رکھی۔ جانچ کا طریقہ کار اور انتخاب کا معیار سنٹر فار انٹرنیٹ اینڈ میڈیا ایتھکس (CIME)کے اشتراک سے UNESCOکے میڈیا ڈیویلپمنٹ انڈسٹری کیئرز کے اصولوں پر UNESCOہیڈکوارٹرز پیرس کے ان پٹ کے ساتھ ڈیزائن کیا
گیا ہے۔
مشعل پاکستان ورلڈ اکنامک فورم کے ’’فیوچر آف اکنامک پروگریس سسٹم ایشی ایٹو کا کنٹری پارٹنرز انسٹی ٹیوٹ ہے۔ 2003ء میں اپنے قیام کے بعد سے مشعل پاکستان ملک کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر متعدد گڈ گورننس تجربات کے ذریعے میڈیا کی حالت بہتر بنانے اور مسابقتی فضا پیدا کرنے کے لئے کوشاں رہی ہے۔
آگاہی ‘ غیر منافع بخش تنظیم‘ 2011ء میں سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ 1860ء کے تحت قائم کی گئی۔ اس کے بنیادی کام نان پیڈ کمیونی کیشن سٹریکچر بنانا‘ کانٹیننٹ ۔۔ جنس سٹریکچر تیار کرنا‘ ڈویلپمنٹ کولیٹرلزاور ٹولز تشکیل دینا ہے۔