انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر سبی میں شہریوں،سول سوسائٹی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس سے ایک ریلی نکالی گئی
سبی انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر سبی میں شہریوں،سول سوسائٹی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس سے ایک ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے کی جبکہ ان کے ہمراہ اے ایس پی زاہد ارسلان ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر فضل قریشی چیف آفیسر اسلم لغاری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر عبدالحمید ابڑو، و دیگر شریک تھے ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر کرپشن کے خلاف نعرے درج تھے ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی جیل روڈ چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جہاں بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے کو کرپشن سے پاک کرنے کے عزائم کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ایسے اقدامات اٹھانے ہیں جن سے کرپشن کی مکمل روک تھام ہو انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا بدعنوانی جیسے ناسور کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات بھی کرنے ہوں گے انہوں نے کہا کہ جن معاشروں میں انصاف نہیں ہوتا ان میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے میرٹ کو یقینی بنانا ہوگا تاکہ ہمارا مستقبل محفوظ بن سکے