ٹورنٹو سکھ برادری کی جانب سے دنیا بھر میں خالصتان کے حق کا مطالبہ کیاجانے لگا،تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں سکھ برادری
نے خالصتان تحریک کے لیے اپنے اثر و رسوخ کو تیز کردیا،کمپین کامقصد 29 جنوری کو ہونے والی خالصتان موومنٹ میں جان ڈالنا ہے،کینیڈا ،جینوا، اٹلی، یو کے اور دیگر ممالک میں سکھ برادری کا ہریانہ کو خالصتان بنانے کا مطالبہ کیاجارہا ہے اسی سلسلے میں 19نومبرکو وکٹورین سکھ گردوارہ کونسل کے ذریعےہریانہ بنے گا خالصتان کے نعرے اور جھنڈے بھی لہرائے گئے،
یہ بھی پڑھیں
اس موقع پر سکھ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بھارت جتنا مرضی کوشش کر لے، اب وہ سکھوں کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈال سکتا،یہ اقدام مودی کی قواڈ کے رہنماؤں کی تحریک میں آسٹریلیا کے دورے سے قبل سامنے آیاادھربھارتی حکام کی جانب سے اس مہم کو روکنے کے لیے آسٹریلوی حکام سے رابطے تیزکردیئے گئے،بھارتی حکومت خالصتان تحریک کو پاکستان کی سرپرستی میں جوڑنے کے پرانے بے بنیاد مفروضے پر قائم ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ سکھوں کو بھارت سے بھاگنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔