مسلم لیگ نون سے پیلپز پارٹی میں شمولیت

0

ویب رپورٹر

مسلم لیگ ن نصیرآباد کے قبائلی رہنما میر عمر خان پندرانی نے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ کر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر میر بابو محمد امین عمرانی کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

 

اس موقع پر حاجی لعل منجھو میر غلام سرور عمرانی دوست علی عمرانی بھی موجود تھے سابق صوبائی وزیر میر بابو محمد امین عمرانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کو اپنا مقصد رکھا ہے اور جوق در جوق لوگوں کی شہیدوں کی پارٹی میں شمولیت نے ثابت کر دیا ہے کہ نصیرآباد تمبو منجھوشوری کے باشعور عوام کرپٹ حکمرانوں کو مسترد کر دیا ہے کیونکہ کرپٹ حکمرانوں نے اپنے مفادات کے لئے جیبیں بھری ہیں جس کے باعث نصیرآباد بلخصوص حلقہ پی بی 29مسائل کا گڑھ بن چکا ہے ترقی و خوشحالی کا دور دور تک نام و نشان نہیں ہے صرف اور صرف عوام کو سہانے خواب دکھائے جارہے ہیں

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری او سابق صدرر آصف علی زرداری کی محبت کو عوا م کے دلوں سے کوئی نہیں نکا ل سکتا آنے والے 2018الیکشن میں بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے وزیراعظم ہونگے اور چاروں صوبوں میں پاکستان پیپلزپارٹی کلین سوئپ کرے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد پارٹی ہے جس نے ملک میں جمہوریت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرازنہ پیش کیا اور عوام کے حقوق سے ہٹ کر کوئی بات نہیں کی بھٹو خاندان کی قربانیوں کے باعث ملک میں جمہوریت چل رہی ہے پی پی پی کے دور حکومت میں عوام کے کئی بینادی مسائل حل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,769

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے چار ڈکٹیٹر ز کا مقابلہ کیا اور عوام کی طاقت سے آمریت کو شکست دی انہوں نے کہا کہ شہید بی بی مشن کو پایہ تکمیل پہنچانے ان کے چاہنے والوں نے عہد کر لیا ہے کہ وہ شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کے سوچ کو آگے لائے گئے اور عوام کے حقوق کی جنگ میں وہ پی پی پی کے ساتھ ہیں آج ملک کو اندرونی اور بیرونی مسائل کا سامنا ہے درپیش مسائل اور چیلنجز کا مقابلہ پی پی پی کی قیادت کر سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز حکومت نے قوم کو مایوس کر دیا ہے مہنگائی بیروزگاری عروج پر ہے ملکی معیشت زوال پذیر ہے ملک میں گیس اور بجلی کا بدترین بحران حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔چار سالہ دور میں حکومت نے اتنے قرضے لئے جسکی تاریخ نہیں ملتی اور وہ قرضے عوام پر خرچ کرنے کے بجائے وزراء اور حکمرانوں کے جیبوں میں گئے جمہوریت کے دعوے داروں نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے ۔

موجودہ حکومت کی چار سالہ کارکردگی صفر ہے نواز شریف ایک آمر کی پیداوار ہیں جوکہ جمہوریت کے دشمن ہیں جمہوریت کی مضبوطی ، بقا اور فروغ کے لئے جتنی قربانیاں پیپلز پارٹی نے دی ہیں اور کسی نے بھی نہیں دی ہیں بھٹو خاندان نے ملک کی بقا سلامتی اور جمہوریت کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں انشاء اللہ آنے والا دور پیپلز پارٹی کا دور ہو گا اور پیپلز پارٹی ملک بھر میں کامیابی حاصل کرکے مرکز اور چاروں صوبوں میں اور مرکز میں حکومت بنائے گی ۔

بھٹو ایک قوم ایک نام نہیں بلکہ ایک سوچ ہے جس نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑی اور شہادت کو قبول کیا مگرظالموں کے سامنے جھکناگوارہ نہیں کیا پیپلز پارٹی کے شہید قائد ذوالفقار بھٹو اسی سوچ کی بدولت ہر دل میں زندہ ہیں اور ان کے دلوں سے ان کو نکالنا کسی کے بس میں نہیں۔ شہیدذوالفقار بھٹو کے مشن کو اس کے چاہنے والے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے پیپلز پارٹی پاکستا ن شہیدوں کی پارٹی ہے جس نے جمہوریت اور عوام کی خاطر اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا آج ہم بھی عوام کی خاطر ظلم کے ہر دیوار کو گرائیں گے اگر اس جدوجہد میں ہماری جان بھی چلی جائے تو ہم خود کو امر سمجھے گے آج ملک میں ہر طرف بد امنی کی لہر دوڑرہی ہیں جو حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے لیکن ہم اس کے خلاف آواز اُٹھاتے رہے ہیں اور اُٹھاتے رہیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.