پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دوسرا وارم اپ میچ بارش کی نذر

0
پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان میچ میں ایک بھی گیند کا کھیل نہ ہو سکا ،
کھلاڑی فٹ اور فوکس ہیں، ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کرنے کے لیئے پر عزم ہیں،پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کل کرائسٹ چرچ سے وھانگری جائے گی جہاں ورلڈ کپ کا پہلا میچ 13 جنوری کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی،کوچ منصور رانا
یہ بھی پڑھیں
1 of 8,869
پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دوسرا وارم اپ میچ بارش کی نذر ہوگیا ۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان میچ میں ایک بھی گیند کا کھیل نہ ہو سکا ۔کرائسٹ چر چ میں شدید بارش کے باعث آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز متاثر ہوئے ہیں۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان میچ میں شدید بارش کے باعث ایک بھی گیند کا کھیل نہ ہوسکا۔ بارش اس قدر شدید تھی کہ ٹیمیں ہوٹل سے اسٹیڈیم بھی نہ جاسکیں ۔پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو شکست دی تھی ۔
کوچ منصور رانا نے کہا ہے کہ کھلاڑی فٹ اور فوکس ہیں اور ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کرنے کے لیئے پر عزم ہیں۔پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کل کرائسٹ چرچ سے وھانگری جائے گی جہاں ورلڈ کپ کا پہلا میچ 13 جنوری کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.