قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے 9 کھلاڑی اور 4آفیشلز دبئی روانہ

متحدہ عرب امارات میں ہونے والے بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے میچز میں شرکت کے لیے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے 9 کھلاڑی اور 4آفیشلز دبئی روانہ ہوگئے ۔12 جنوری کوبھار ت کے خلاف میچ کھیلے گی۔ قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے 9 کھلاڑی کپتان نثارعلی کی قیادت میں دبئی روانہ ہوئے،ہیڈ کوچ عبد الرزاق سمیت 4 آفیشلز بھی کھلاڑیوں کے ہمراہ دبئی گئے ہیں۔بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے منیجر ذیشان عباسی اور دیگر کھلاڑی یو اے ای کا ویزہ ملنے پر بعد میں دبئی روانہ ہوں گے، قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم 12 جنوری کو عجمان میں روایتی حریف بھارت کے ساتھ میچ کھیلے گی ۔
یہ بھی پڑھیں
1 of 8,886
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.