بلوچستان بھر میں تنظیم سازی کا فیصلہ

0

ویب رپورٹر

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مفاہمت سیاست کی رواداری ائینی تقاضوں کے مطابق سیاسی میدان میں عملی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں میرے پاس شہید نانا ذوالفقار علی بھٹو کا فلسفہ اور دختر مشرق شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی سوچ موجود ہیں کوئی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتی عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم پر متحد ومنظم ہونے کی ضرورت ہیں بلوچستان سمیت ملک بھر میں وارڈ سلح پر رکنیت سازی ایک منظم طریقے کار کے مطابق شروع کریں گے نوجوانوں کی طاقت سے عام انتخابات میں کلین سوپ کرکے عوامی خدمت کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا.
ان خیالات کا اظہار پیپلز یوتھ ونگ آرگنائزیشن کے صوبائی صدر بلوچستان میر ثناء اللہ جتک کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ عین الدین کاکڑ ،سینئر نائب صدر حاجی میرریاض احمد شاہوانی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات سفر ندیم زہری، پیپلز علماء ونگ بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات اصغر علی بنگلزئی بھی موجود تھے
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوجوان نسل ہی دراصل ملک وقوم کی ترقی خوشحالی میں اہم رول پلے کرتی ہیں مجھے یوتھ ونگ بلوچستان سے بہت امیدیں وابسطہ ہے بلوچستان کے نوجوانوں کو ہمیشہ زہینی طور پر آزاد دیکھنے کا خواہش مند ہوں انہوں نے کہا بلوچستان سمیت ملک بھر کے نوجوان سیاست میں اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کریں ماضی میں بھی نوجوانوں کو ایک سازش کے زریعے تعلیمی میدان سے دور رکھا گیا جس کے باعث بلوچستان پسماندگی کا شکار رہا مگر پیپلز پارٹی اس جدید ٹیکنالوجی کے دور میں قلم اور شعور کو طاقت سمجھتی ہیں شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ بلوچستان کے نوجوانوں کو اس ملک کے ہونہار نوجوانوں میں شمار کرتیں تھیں جس کی وجہ سے انہوں نے ہمیشہ بلوچستان کے نوجوانوں کو سیاسی میدان میں اول دستہ قرار دیا تھا
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں وسائل دیکر نوجوانوں کی صلاحیتوں کو استعمال میں لائیں گے نوجوان تعلیم حاصل کریں تاکہ ملک وقوم کی درست سمت میں رہنما ئی کی جاسکے پیپلز پارٹی بلوچستان کو تعلیم یافتہ اور ماڈل صوبہ دیکھنا چاہتی ہیں اسی مقصد کو سامنے رکھ کر پارٹی اپنی کاوشوں کو عملی جامعہ پہنائی گئی آنے والے عام انتخابات میں نوجوانوں کی مدد اور پیپلز پارٹی کے جیالے کارکنوں کی صلاحیتوں سے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے ہمیں بلوچستان کے نوجوانوں کے مسائل ومشکلات کا علم ہے
یہ بھی پڑھیں
1 of 7,614
 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یوتھ ونگ بلوچستان کابینہ بہتر انداز سے اپنی جدوجہد کو ممکن بنا رہی ہیں میں ان کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید کرتا ہیں کہ وہ آنے والے دنوں میں پیپلز پارٹی کو مضبوط بناکر عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کو کامیاب بنائیں گے عام انتخابات میں کامیاب ہوکر بلوچستان کے نوجوانوں کا احساس محرومی کا خاتمہ کرنے کی ذمہ داری ہماری ہوگی
اس موقع پر صوبائی صدر یوتھ ونگ میر ثناء اللہ جتک نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے جو ذمہ داری دی ہے ان کو اپنی صلاحیتوں کوبروئے کار لاکرپارٹی کی خدمت کریں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے مڈل کلاس طبقے کو بڑی ذمہ داری سونپی ہے پارٹی کے اعتماد کو پورا کریں گے اور بلوچستان کے نوجوان قیادت کی صلاحیتوں کو استعمال میں لاکر پارٹی کا پیغام کونے کونے میں لے جائیں گے اور ہر علاقہ ہر شہر میں فعال بنا کر پیپلز پارٹی کا قلعہ بنائیں گے
ملاقات کے موقع پر یوتھ ونگ کے صوبائی عہدیداروں اور پیپلز پارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیاں کئی گھنٹوں تک بلوچستان کی سیاسی سیاسی صورت حال آنے والے عام انتخابات ملکی مسائل عوامی مشکلات کے حوالے سے گفتگو بھی کئی گئی بعدازاں میر ثناء اللہ جتک، حاجی میر ریاض احمد شاہوانی نے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری کوبلوچی واسکٹ تحفہ کے طور پر پیش کی جبکہ میر سفر ندیم زہری نے بلوچی شوز گفٹ کرکے بلوچستان کی روایات کو برقرار رکھا۔
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.