ویب رپورٹر
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے خلاف مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد بلوچستان اسمبلی میں ایک بار پھر بحران نے جنم لینے کا سر اٹھالیا مسلم لیگ اراکین اسمبلی میں آدھی درجن سے زائد ممبران وزیراعلیٰ شپ کے دوڑ میں شامل ‘اسمبلی برطرف ہونے کا قوی امکان‘
یہ بھی پڑھیں
انتہائی اہم ذرائع سے اے این این نیوز کو معلوم ہوا کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد بلوچستان اسمبلی میں ایک بار پھر نئے بحران نے جنم لینے کا سر اٹھالیا ہے مسلم لیگ (ن) کے ناراض ارکان سے تعلق رکھنے والے ہرممبر کی خواہش ہے کہ وہ آنے والے نئے قائد ایوان منتخب ہو اور اس سلسلے میں اب تک آدھی درجن سے زائد اراکین اسمبلی میرسرفراز بگٹی‘ میر قدوس بزنجو‘ نواب چنگیزمری‘ جان محمد جمالی‘سردار صالح بھوتانی اور جعفرخان مندوخیل شامل ہیں
ذرائع نے بھی بتایا کہ اگر وقت سے قبل اراکین اسمبلی نے نئے قائد ایوان کے حوالے سے متفق نہیں ہوئے تو نئے بحران کی وجہ سے اسمبلی برطرف ہونے کا قوی امکان ہے ۔