حب
ویب رپورٹر
ویب رپورٹر
کیڈبری مونڈ لیز پاکستان لمیٹڈ کے برطرف ملازمین کا بھوک ہڑتالی کیمپ آج 234روز بھی جاری کوئی پرسان حال نہیں بیروزگاری کے عالم میں ملازمین طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
کچھ دن پہلے بھوک کے مارے ایک مزدور بھائی کی موت ہوگئی تھی اورایک دوسرے ساتھی کی بھی تبعت بہت زیادہ خراب ہے جوکہ علاج منتظر ہے گھر میں فاقہ پڑھ گیا ہے کھانے کو کچھ نہیں اس حال میں علاج کیسے کروائیں حب کے منتخب نمائندے کس وقت کا انتظار کر رہے ہیں کہ ایک ایک ہوکر سارے مزدور اپنی جان قربان کرتے رہے پھر ہمارے مسئلے کو حل کرینگے اور کمپنی انتظامیہ کو کس بات کا گھمنڈ ہے کیوں وہ ہم ملازمین کو بحال نہیں کر رہے کیوں وہ عدالت کے فیصلے کو نہیں مان رہے آخر کب تک کمپنی انتظامیہ کی غنڈہ گردی چلے گی کوئی تو ہو جو کمپنی انتظامیہ کے اس ظلم کو روک سکے ملازمین کا تمام سماجی رہنماؤں سے عاجزانہ اپیل کی ہے کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں اور ہمیں بحال کروائیں ۔