کوئٹہ
بلوچستان کے نئے وزیراعلی کے انتخاب کا عمل ہفتے کے روزمکمل ہونے کا امکان ہے
قابل اعتماد ذرائع نے این این آئی کو بتایا کہ صوبے کے نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے گورنر بلوچستان محمدخان اچکزئی کی جانب سے اسمبلی کا اجلاس ہفتے کے روز طلب کئے جانے کا امکان ہے جس میں نئے قائد ایوان کاانتخاب کیاجائے گااور اس ضمن میں سیکرٹری صوبائی اسمبلی نئے قائد ایوان کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے اور اسکی جانچ پڑتال کیلئے تاریخ اور دن مقرر کرنے کا شیڈول جاری کرینگے جس کے بعد بلوچستان کے نئے وزیراعلی کیلئے اراکین صوبائی اسمبلی کاغذات نامزدگی داخل کرینگے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ بلوچستان کے نئے وزیراعلی کا انتخاب بلامقابلہ ہوگا
ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بدھ کے روز رات گئے تک اپنے نئے قائد ایوان اور نئی کابینہ کی تشکیل کے بارے میں صلاح ومشورے جاری رکھے اور اس بات کا امکان ہے کہ جمعرات کے روز نئے مسلم لیگی قائد ایوان کے نام کی منظوری دی جائے گی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ جن ارکان اسمبلی اور پارلیمانی گروپ کے لیڈروں نے تحریک عدم اعتماد میں ہمارا ساتھ دیا تھا وہی ہمارے ساتھی ہونگے ہمسائے جلدی تبدیل نہیں ہوسکتے ۔