پیپلز پا رٹی نے بلوچستان سے انتخابی مہم کے آغاز کا با قاعدہ اعلان کر دیا چیئر مین بلا ول بھٹو زرداری 19جنوری کو حب میں جلسہ عام سے خطاب کر یں گے، نو ازشریف فیملی کا چیپٹر بند اب پیپلز پا رٹی کا دور آنے والا ہے
پیپلز پا رٹی بلو چستا ن کے صدر حا جی علی مدد جتک نے بد ھ کے روز حب آمد کے موقع پر ضلعی رابطہ آفس حب میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو زرداری 19جنو ری کو بلو چستا ن کے سب سے بڑ ے صنعتی شہر حب میں جلسہ عام سے خطاب کرکے صوبے میں با قاعدہ الیکشن مہم اورپا رٹی کی ممبر سازی کا آغاز کر یں گے
ان کہنا تجا 2018 ئ الیکشن کا سال ہے وفاق اور صوبوں میں پیپلز پا رٹی کی حکو مت قائم ہو گی بلو چستا ن میں نوابوں اور سرداروں نے کرپشن کی انتہا کرکے پورے ایشیاء میں نام کمایا،
ان کا مزید کہنا تھا 2032تک بلوچستان کا وزیراعلیٰ کوئی سردار اور نواب نہیں ہوگا، سرداروں نوابوں نے کرپشن کرکے صوبے کی پسماند گی طرف دھکلیل دیا بلوچستان میں نئی حکومت بنتے ہوئے دکھائی دیتا اور نہ سینیٹ الیکشن ہوتے دکھا ئی نہیں دے رہے ہیں ،
ا نہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ن لیگ بلوچستان کے منحرف اراکین کی اکثریت مستقبل میں پیپلز پارٹی میں شامل ہو سکتی ہے
ا نہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پی پی پی کے کارکنوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیاانہو ں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی میں آنے والوں کےلئے دروازے کھلے ہیں مڈل کلاس کے نوجوان اسمبلیوں میں آئیں گے تو سرداروں اور نو ابو ں کی چھٹی ہو جائیگی انہو ں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی بلو چستا ن سے نفر ت کی سیا ست کو ختم کرکے ترقی یا فتہ اور خو شحا ل بلو چستا ن بنا ئے گی سی پیک کا خواب شہید ذوالفقا ر علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو نے دیکھا تھا جسے بلا ول بھٹو زرداری پو را کر یں انہو ں نے کہا کہ نو از شریف مو دی کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں وہ سی پیک بنانا نہیں چاہتے
انہو ں نے کہا کہ 2018کے عام انتخا با ت میں بلو چستا ن سمیت پو رے پا کستا ن میں پیپلز پا رٹی کا میا ب ہو کر حکو مت بنا ئے گی پا کستا ن کو مضبو ط اور سی پیک منصوبے کو کا میا بی سے ہمکنار بنا ئیں گے ملک بھر سے بے روز گا ر ی کا خا تمہ کرکے بے روز گا ر نو جو انو ں کو روز گا ر فر اہم کیا جا ئے گا
پیپلز پا رٹی لسبیلہ کے صدر ایم شریف پا لا ری نے کہا کہ در یجی سمیت لسبیلہ کے کسی بھی علا قے میں عام انتخا با ت کے دوران نو گو ایر یا بننے نہیں دیا جا ئے گا لسبیلہ پیپلز پا رٹی کا قلعہ تھا اور رہے گا
پیپلز پا رٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو زرداری کی جانب سے بلو چستا ن کے صنعتی شہر حب سے الیکشن مہم او ر ممبرسازی کا آغا ز کر نا لسبیلہ کے ورکروں اور جیا لو ں کے لئے ایک اعزاز ہے انشا ئ اللہ لسبیلہ کے عوام 19جنو ری کو اپنے محبو ب قائد بلا ول بھٹو زرداری کامثالی استقبا ل کرکے ایک تا ریخ رقم کر یں گے