حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ کار ٹرالر کے نیچے آگئی جبکہ ویگن کااگلا حصہ بری طرح متاثر ہوا جبکہ ٹرک کا ٹائر برسٹ ہوا
حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق 16زخمی ہوگئے جن میں چھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے زخمیوں میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں
حادثے کی اطلاع ملنے پر متعلقہ انتظامیہ فورسز کے اہلکار اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کوایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا حادثے میں ویگن بری طرح متاثر ہوئی ۔حادثہ شدید ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے