سانحہ مچھ میں جاں بحق کان کنوں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے امام بارگاہ ولی عصر ہزارہ ٹاون کوئٹہ میں فاتحہ اور قرآن خوانی جاری
کوئٹہ سانحہ مچھ میں جاں بحق کان کنوں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے امام بارگاہ ولی عصر ہزارہ ٹاون کوئٹہ میں فاتحہ اور قرآن خوانی جاری ہے۔ سانحہ مچھ میں جاں بحق کان کنوں کے لواحقین اور دیگر ہزارہ عمائدین فاتحہ خوانی میں شریک ہیں۔اس موقع پر ہزارہ برادری اہل علاقہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر رقیہ ہاشمی، سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری میجر ریٹائرڈ نادر علی اور دیگربھی فاتحہ کیلئے پہنچ گئے ہیں۔امام بارگاہ ولی عصر میں جاں بحق کان کنوں کی روح کیایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کاسلسلہ بھی جاری ہے، امام بارگاہ کیاحاطیمیں سانحہ مچھ میں جاں بحق کان کنوں کے پورٹریٹ بھی رکھے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ 3 جنوری کو سانحہ مچھ میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 10کان کن جاں بحق ہوگئے تھے، جاں بحق کان کنوں کی تدفین گزشتہ روز ہزارہ ٹاون قبرستان میں کردی گئی تھی۔