کوئٹہ: سنجدی میں کوئلہ کان حادثے میں پھنسے کانکنوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری, 4 لاشیں نکال لی گئیں۔
ویب رپورٹ
کوئٹہ: سنجدی کے علاقے میں ایک کوئلہ کان میں حادثہ پیش آیا، جس میں کئی کانکن پھنس گئے ہیں۔
صوبائی وزیر معدنیات، شعیب نوشیروانی نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اب تک چار کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کان میں ابھی تک 8 کانکن پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔
چیف انسپکٹر مائنز خود موقع پر موجود ہیں اور اس آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔
ریسکیو ٹیمیں بھرپور کوششوں میں مصروف ہیں تاکہ باقی کانکنوں کو جلد از جلد نکالا جا سکے اور اس واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔