وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے بلوچستان پولیس کے لیے بڑی خوش خبری ۔۔۔!

کوئٹہ : ویب رپورٹر

’’وزیر اعلیٰ کا پولیس کے اپ گریڈیشن اور 30 بستر پر مشتمل ہسپتال بنانے کا اعلان ‘‘

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پولیس کے اپ گریڈیشن کا اعلان کر دیا اور کہا ہے کہ محکمہ پولیس کو مضبوط نہیں کریں گے تو اس کا فائدہ دشمن کو ہو گا وسائل کم ہے محدود وسائل میں رہتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

دہشت گردی کے خلاف پولیس نے بہت قربانیاں دی ہیں بلوچستان میں قیام امن کے لئے پولیس کو مضبوط بنانا ہو گا دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہے گی۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پولیس لائن میں تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی ، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری اور ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے بھی خطاب کیا ۔

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی محمد خان لہڑی، فائق جمالی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری نصیب اللہ بازئی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے پولیس اور دیگر فورسز نے دہشت گردی کے خلاف بہت بڑی قربانیاں دی ہیں اور ان کے قربانیوں کے بدولت آج صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے بلوچستان میں امن کی بحالی کے لئے پولیس کے جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,933

ہمارے سپوتوں نے اپنے جانیں اس گلشن کو آباد کیا ہماری قربانیاں شکست خوردہ دشمنوں کو ان کے انجام تک پہنچائیں گے پولیس کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے مذہبی اور سماجی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا کر ہم پر استعمال کی ہمارے حوصلے بلند ہے ڈرنے والے نہیں پولیس کی قربانیوں کی بدولت آج کوئٹہ اور بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے انہوں نے کہا ہے کہ پولیس کے مسائل حل کرنے میں کوئی بھی کو تا ہی برداشت نہیں کریں گے آئی جی بلوچستان کی جانب سے جو بھی ڈیمانڈ پیش کی ان پر فوری طور پر عملدرآمد کرائیں گے ہم صرف اعلانات نہیں عمل بھی کریں گے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پولیس رہائشی منصوبے پر10 سے15 دن میں عمل شروع ہو گا پولیس شہداء پیکج میں بہتری لائیں گے اور دیگر صوبوں کے مقابلے میں یہاں زیادہ مراعات دیں گے اور جو دہشت گردی میں پولیس اہلکار زخمی ہوئے ان کے علاج بھی کوئٹہ سے باہر بلکہ ملک سے بھی باہر ضرورت پڑیں تو کر ائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 30 بستر پر مشتمل ہسپتال بنانے کا اعلان کر تا ہوں اور محکمہ صحت ماہانہ پولیس لائن میں قائم بی ایچ یو کو10 لاکھ روپے کی ادویات فراہم کریں زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے5 کروڑ رپوے فنڈز دینے کا بھی اعلان کر تا ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں امن وامان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کے لئے پولیس موٹرسائیکل فورس کو200 موٹرسائیکلیں دیں گے اور اس کی سمری آئی جی بھیج دیں تو ان پر عملدرآمد بھی کریں گے اور سینئر پولیس آفیسران کو4 بلٹ پروف گاڑیاں بھی دیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پولیس اپ گریڈیشن کا بھی اعلان کر تا ہوں کیونکہ پولیس نے ہمیشہ اپنے جانوں کا نذرانہ دے کر قربانیاں دی ہے اور اس کے لئے ہم کسی بھی قربانی دریغ نہیں کریں گے محکمہ پولیس کو مضبوط نہیں کریں گے تو اس کا فائدہ دشمن کو ہو گا وسائل کم ہے محدود وسائل میں رہتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دہشت گردی کے خلاف پولیس نے بہت قربانیاں دی ہیں بلوچستان میں قیام امن کے لئے پولیس کو مضبوط بنانا ہو گا دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.