9 مئی واقعات: شیخ رشید کو رہا کردیا گیا

0

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی کے واقعات کے سلسلے میں رہا کردیا۔

ہفتے کے روز شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے روز جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔

پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں کوئی پیش نہ ہوا جبکہ شیخ رشید احمد کے وکلا سردار عبدالرازق خان اور سردار شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔

شیخ رشید کے وکلا کی جانب سے ضمانت کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کےعوض منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,750
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.