اتحادی حکومت کیلئے کوششیں، نوازشریف کی دعوت پر ایم کیو ایم کا وفد لاہور روانہ

0

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف کی اتحادی حکومت بنانے کی دعوت پر ایم کیوایم پاکستان کا وفد لاہور روانہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری، خالد مقبول صدیقی ،مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سیاسی حکمت عملی پر بات چیت ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف نے دیگر سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو ملک کیلئے ساتھ بیٹھنے کی دعوت دی

انہوں نے کہا کہ ہم سب پارٹیوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں،  چاہے وہ پارٹی ہے یا آزاد لوگ ہیں، ان کو بھی دعوت دیتے ہیں زخمی پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے آؤ ہمارے ساتھ بیٹھو، ہمارا ایجنڈا صرف اور صرف خوشحال پاکستان ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کا ٹاسک دیا ہے، انہیں مینڈیٹ دیا ہے کہ آج ہی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.