نواب ذوالفقار علی مگسی کے چاروں بھائی قومی و صوبائی کی نشستوں پر کامیاب

کوئٹہ بلوچستان کے سینئرسیاست دان سابق گورنر اوروزیر اعلی نواب ذوالفقار علی مگسی کے چاروں بھائی انتخابات 2024 قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے کامیاب ہوگئے

،بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ میر خالدخان مگسی بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 254سے کامیاب ہو گئے۔اسی طرح بلوچستان عوامی پارٹی کے نوابزادہ میر طارق خان مگسی بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 11جھل مگسی سے رکن اسمبلی منتخب ہوگئے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

اسکے علاوہ صوبہ سندھ سے بھی نواب ذوالفقار مگسی کے 2بھائی نوابزادہ میر عامر مگسی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 197 سے جبکہ نوابزادہ نادر خان مگسی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 14سے منتخب ہوگئے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.