انتخابی نتائج میں تاخیر سے امیدواروں نے بلوچستان بھر میں شاہراہیں بند کردیں، صوبائی نگران وزیر داخلہ

0

کوئٹہ  نگران وزیر داخلہ محمد زبیر جمالی نے محکمہ داخلہ الیکشن کنٹرول کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے انتخابات آخری مراحل اقدامات انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے بذریعہ ویڈیو اجلاس میں شرکت کی ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ زاہد سلیم نے صوبے میں 4مختلف مقامات پر دھرنوں سے متعلق بریفنگ دی اجلاس میں صوبے کے تمام کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز،ڈی ائی جیزز کی انتخابات آخری مراحلے میں اپنی جانب سے کیے گئے انتظامات،اقدامات پر بریفننگ دی

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,746

نگران وزیر داخلہ میر محمد زبیر جمالی نے اعلیٰ حکام سے کہا کہ الیکشن امید واروں کے رزلٹ کے معاملات کو جلد از جلد حل کیے جاے رزلٹ لیٹ ہونے کی وجہ سے اراکین دھرنے دے رہے ہیں جبکہ صوبائی حکومت عوام کے جان و مال پر کوئی بھی کمپرومائز نہیں کر سکتی ہے دھرنے کے شرکاءکی سیکورٹی فراہم کی جاے جبکہ میں پر امن انتخابات کے انعقاد پر بیورکریسی اور فورسز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اس موقع پر چیف سیکریٹری نے اعلیٰ حکام سے کہا کہ قانون کی حکمرانی کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے گا

جبکہ سیکورٹی کے حوالے سے ہمارے چلینجیز ختم نہیں ہوے امید واروں کے مسائل کو حل کریں جو قانونی طریقہ ہے اس پر علمدار کرواہیں اِجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ زاہد سلیم،سیکٹری بلدیات نور احمد پرکانی،سیکٹری آئی ٹی آیاز مندوخیل،کمشنر کو ئٹہ حمزہ شفاقت، اسپیشل سیکریٹری داخلہ ناصر دوتانی،ڈی آئی جی کوئٹہ،ڈی جی لیویز نصیب اللہ کاکڑ ڈی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.