سلیکشن ہی کرنا تھی تو انتخابات کیوں کروائے، نتائج تسلیم نہیں کریں گے، بی این پی

کوئٹہ  بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین نے کہا ہے کہا ہے کہ جیالوں نے الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی بھی کی، بڑی سیاسی جماعتوں کو الیکشن سے دور رکھنے کی جس طرح کوشش کی گئی ہے اس سے پاکستان کی اصلی شکل سامنے آئی ہے

رزلٹ کے مطابق ملک نصیر شاہوانی جیت چکے ہیں اور اسی نشست پر جے یو آئی دوسرے نمبر پر ہے 55 پولنگ اسٹیشن ہیں اور 223 ٹوٹل ووٹ بنتے ہیں ہمارے پاس واقعہ کی ویڈیو موجود ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چئیرمین عبدالخالق ہزارہ پی ٹی آئی امیدوار پی بی 41 غفار کاکڑ بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ جو سیٹیں پیسوں کی طاقت سے خریدی گئی ہیں اس پر لعنت بھیجتے ہیں25 فیصد پولنگ اسٹیشن پر میٹیریل موجود نہیں تھا

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

اگر سلیکشن کرنی تھی تو ووٹ کیوں کروائے نگراں حکومت کو ہی دو سال اور چلا لیتے ہم بڑی شاہراہوں کو بند کریں گے اور ساتھیوں سے مشاورت کے بعد آئیندہ کا لائے عمل طے کریں گے اس موقع پر چیئرمین ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ ہمیں جعلی لیڈر فراہم کئے جاتے ہیںآر او اور ڈی آر او کے سامنے یہ پیراشوٹر ٹھپے لگا رہا تھا ہمارے پاس ویڈیو موجود ہے ساڑھے چارسو ووٹ کو 4000 بنا رہے ہیں آپ عوام اور اداروں کے درمیان غلط تاثر پیدا کررہے ہیں لیڈر شپ نیچے طبقے سے بنتی ہے ورنہ کچھ نہیں ہو سکتا ہے ہم ان اسمبلیوں سے بہت بالاتر ہیں اور ہم عدالت جائینگے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.