گندم خریداری کا 80 فیصد سے زائد ہدف حاصل کیا جاچکا: فردوس عاشق اعوان

لاہور: فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گندم خریداری کا 80 فیصد سے زائد ہدف حاصل کیا جاچکا، پنجاب میں باردانہ یا مقررہ نرخوں سے متعلق کوئی شکایت نہیں آئی۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کسان دوست پنجاب حکومت گندم خریداری کا عمل کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے، بزدارحکومت گندم کی بروقت خریداری یقینی بناتے ہوئے جلد اپنا ہدف مکمل کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت نے باردانہ کی فراہمی سے گندم کی خریداری تک بہترین انتظامات کئے، کسانوں کیلئے کئے گئے مثالی اقدامات بزدار حکومت کی کسان دوستی کا ثبوت ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.