کوئٹہ : گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے بلوچستان کے علاقے گوادر میں نہتے محنت کشوں کے قتل کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے ہر مہذب معاشرہ میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے مزدوروں کا بنیادی کردار ہے
اور مزدور کا قتل دراصل ایک پورے خاندان کے ایک کفیل کا قتل ہے. انہوں نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے.
گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے گوادر میں قتل کیے جانے والے مزدوروں کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کیا.