سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کی زیر صدارت سیشن 2024 کے لیے محکمہ صحت کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

0

 کوئٹہ  : سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کی زیر صدارت سیشن 2024 کے لیے محکمہ صحت کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وائس چانسلر بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سانسز پروفیسر شبیر احمد لہڑی ، کونسلر/ریجنل ڈائریکٹر CPSP بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ ، پرنسپل بولان میڈیکل کالج کوئٹہ پروفیسر ڈاکٹر راز محمد کاکڑ ، سربراہ میڈیسن ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر خالد شاہ ، سربراہ شعبہ ریڈیالوجی پروفیسر ڈاکٹر اشرف اچکز?ی ، ڈین پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کوئٹہ پروفیسر ڈاکٹر نور محمد کھوسہ ، ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی، پرنسپل ڈینٹل کالج کو?ٹہ پروفیسر ڈاکٹر نصر اللہ مینگل ،پرنسپل جھالاوان میڈیکل کالج خضدار پروفیسر ڈاکٹر عبدالصمد گچکی ، سربراہ شعبہ ہیڈ آف اورل اینڈ میکسیلو فیشل سرجری BMC کوئٹہ پروفیسر ڈاکٹر عاصمہ اپل ، سربراہ شعبہ پلمونولوجی ایف جے ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر شیرین خان ، سربراہ سرجری ڈیپارٹمنٹ بی ایم سی کوئٹہ پروفیسر ڈاکٹر شعیب احمد قریشی ، سربراہ شعبہ گائنی اینڈ اوبس بی ایم سی پروفیسر ڈاکٹرعظمیٰ سہیل ، پروفیسر تہمینہ اسد کونسل ممبر پی ایم اینڈ ڈی سی ، ڈپٹی ڈین پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کوئٹہ پروفیسر ڈاکٹر سرجن ادریس ، رجسٹرار پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کوئٹہ سرجن اقبال جعفر ، ایڈیشنل ڈاریکٹر پی جی ایمٓ آئی ڈاکٹر میر عبدالقادر ، پی جی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ ، سینیر رجسٹرار پی جی ایم آئی ڈاکٹر فوزیہ علی ، پرنسپل لورالا ئی میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر بشیر اللہ ، ڈاکٹر وحید بلیدوائس پرنسپل مکران میڈیکل کالج تربت ڈاکٹر وحید بلیدی ، کنٹرولر ایگزامینیشن ڈاکٹر سید عثمان شاہ ڈپٹی کنٹرولر ایگزامینیشن ڈاکٹر فرزانہ ہاشمی نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,862

اجلاس میں 2024 کے سیشن کے لیے پی جی داخلہ ، ڈیپوٹیشن کیسز ، میرٹ اسکورنگ کے معیار میں اور وظیفہ کو حتمی شکل دی گئی۔محکمہ صحت بلوچستان کے ٹریڑری اور خصوصی تدریسی ہسپتالوں میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے معیار کو قومی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بلند کرے گی۔شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال کوئٹہ میں پی جی کی روٹیشن کا دورانیہ 6 سے 12 ماہ کا ہونا چاھیے۔انڈکشن پالیسی کے ذریعے داخلے کا اعلان بزریعہ اشتہار 15 م?ی 2024 اور فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 جون 2024 ہوگی۔جبکہ ایڈمیشن کمیٹی کا اجلاس 24 جون 2024 اور اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس 01 جولائی 2024 کو ہوگا۔محکمہ صحت حکومت بلوچستان اور پی جی ایم آئی کوئٹہ کو ماہر ڈاکٹروں کی اہلیت کے مطابق یکساں معیار برقرار رکھنا ہوگا۔ریذیڈنٹ پی جی کی تربیت کی اجازت خصوصی پروگراموں میں دی جائے گی۔

تدریسی ادارے/ٹیچنگ ہسپتال کو جدید طب اور موجودہ بنیادی طبی علوم کی مشق پر مبنی ساختی عملی/طبی تربیتی پروگرام کے انعقاد کے لیے مناسب طریقے سے منظم کیا جائے گا، اسے علمی ماحول فراہم کیا جاے گا۔طبی تعلیم اورمریض کی نگہداشت دونوں شعبوں میں بہترین کارکردگی کا پابند ہونا چاہیے۔احتساب وتربیت کے ذریعے محکمہ صحت نے ایک آزاد مانیٹرنگ سسٹم شروع کیا ہے، صحت سے متعلق ہمیں جدت اور نئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کی ضرورت ہے ، تیز رفتار دور میں ہم صرف روایتی طریقوں اور طریقوں پر انحصار نہیں کر سکتے،امید ہے آج کی اجلاس میں صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگا، بلوچستان میں شعبہ طب سے متعلق موثر قانون سازی اور اصلاحاتی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.