موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق جمعہ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے
کوئٹہ : موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق جمعہ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ چند ایک مقامات پر گردو غبار کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
تاہم کوئٹہ، قلات، مستونگ، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، پشین، موسیٰ خیل، بارکھان اور ڑوب میں چند ایک مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ہفتہ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ گردو غبار اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا۔ جب کہ قلات میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی