جیالے اشتعال میں نہ آئیں،بلاول بھٹو زرداری

0

رپورٹ۔۔۔بلوچستان24

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی نیب کی طرف سے گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں پییپلز پارٹی کے جیالے سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور احتجاج کررہے ہیں اور سخت اشتعال میں نظر آتے ہیں

جیالوں نے لاہور میں سڑکوں پر احتجاج کرکے ٹائر جلائے اور ٹریفک معطل کردی جبکہ سندھ کے مختلف شہروں لاڑکانہ اور دیگر شہروں میں بھی کارکنان احتجاج اور مظاہرے کررہے ہیں

جس پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جیالے اشتعال میں نہ آئیں کیونکہ متنازع عدالتی فیصلوں کو عوام نے کبھی قبول نہیں کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد کارکنان سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جیالے اشتعال میں نہ آئیں، متنازع عدالتی فیصلوں کوعوام نے کبھی قبول نہیں کیا جب کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں میں اپنی بے گناہی کوثابت کیا ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی جانبدارانہ عدالتی فیصلوں کے باوجود قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.