ن لیگ اور پی ٹی آئی نے ڈپٹی میئرکراچی کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرادیے

مسلم لیگ ن  اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے  ڈپٹی میئر کراچی کے لیے کاغذات  نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔

ن لیگ کی جانب سے محمد اکرم اعوان اور تحریک انصاف کی جانب سے ذیشان زیب نے ڈپٹی میئر کے لیےکاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

ان کے علاوہ میئر کراچی کے لیے جماعت اسلامی کی جانب سے حافظ نعیم اور پیپلز پارٹی کی جانب سے مرتضیٰ وہاب اور نجمی عالم نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

خیال رہےکہ کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب 15 جون کو ہوگا۔

میئرکی نشست کے لیے تحریک انصاف نے جماعت اسلامی اور ن لیگ نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.