بلوچستان کے نوجوانوں کو بلاسود ایک ایک لاکھ روپے کا قرض دیا جائے

کم امدنی والے افراد کو سستے مکانات بنانے کیلئے پانچ لاکھ روپے دئیے جائیں گے،


بلوچستان24ویب ڈیسک
کوئٹہ…بلوچستان حکومت نے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے نئے سوشل اکنامک منصوبوں پر عمل درآمد کا فیصلہ کرلیا،صوبے کے بے روزگار نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کیلئے بلاسود ایک ایک لاکھ کا قرض دیا جائے گا،جس کیلئے رواں سال کے بجٹ میں دو ارب روپے رکھے گئے ہیں،کم امدنی والے افراد کو سستے مکانات بنانے کیلئے پانچ لاکھ روپے دئیے جائیں گے،یہ بات سیکرٹری خزانہ بلوچستان نور الحق بلوچ نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا۔۔۔
یہ بھی پڑھیں
1 of 8,921
نور الحق بلوچ نے بتایا کہ بلوچستان حکومت نے کورونا سے متاثرہ عام اور غریب طبقے کی مدد کیلئے رفاعی ادارے اخوت کے ساتھ ملکر قرض کی فراہمی کا منصوبہ شروع کیا،جس کے تحت 55کروڑ روپے کی رقم 25ہزار افراد کو بیس بیس ہزار روپے کے حساب سے بطور قرض دی جارہی ہیاور اب تک 7378افراد کو چودہ کروڑ ستر لاکھ روپے دئیے جاچکے ہیں،انہوں نے بتایا کہ اس منصوبہ میں تمام رقم مکمل طور مستحق افراد کو دی جارہی ہے۔

نور الحق بلوچ نے بتایا کہ عنقریب دو ارب روپے سے وزیر اعلی قرض اسکیم شروع کی جارہی ہے جس میں بے روز گار نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کیلئ بلاسود ایک ایک لاکھ روپے دئیے جائیں گے،،اسی طرح ایک ارب کی لاگت سے کم امدنی والے افراد کو مکان بنانے کیلئے پانچ پانچ لاکھ روپے تک کا بلا سود قرض دیا جائے گا،سیکرٹری خزانہ بلوچستان نے بتایا کہ ایک انشورنس اسکیم کے منصوبے کا کام کیا جارہا ہے جس کے ذریعے صوبے کا ہر شخص اپنا علاج ملک کے اچھے ہسپتال میں کراسکے گا*
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.