:بلوچستان 24 ویب ڈیسک
اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ آن لائن کلاسز ایک مخصوص طبقے تک محبدود ہے لہٰذا حالات بہتر ہوتے ہیں .
شفقت محمود نے کہا کہ اسکول کھولنا ایک چیلنج ہے، ہم نے کہا ہے کہ 15 تک اسکول کھولیں گے اور جب تک مسلسل صحت کی صورتحال کا تجزیہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے اگست کے پہلے اور آخری ہفتے میں دوبارہ اجلاس ہوگا جس میں تمام صورتحال کا جائزہ لیں گے، اگر بیماری کی شدت کم ہوتی ہے تو اس میں کئی فارمولے ہیں جس کے تحت پہلے بڑی کلاسز کو شروع کرسکتے ہیں، 6 ماہ سے بچے اسکول نہیں جارہے اس سے بہت نقصان ہوا ہے۔
حکومت کا ملک بھر میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا اعلان
وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ حالات بہتر ہوتے ہیں تو ہمیں کچھ کرنا چاہیے کیونکہ کم فیسوں والے نجی اسکولوں میں فاقوں تک نوبت ہے اس لیے حالات بہتر ہوتے ہیں تو ہمیں اسکول کھول دینے چاہئیں