وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہفتہ کو بلوچستان صوبائی اسمبلی کے زیر تعمیر نئے بلاک کا معائنہ کیا
کوئٹہ . 10 اگست ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہفتہ کو بلوچستان صوبائی اسمبلی کے زیر تعمیر نئے بلاک کا معائنہ کیا اور جاری منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا ،
اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی، صوبائی وزراء میر شعیب نوشیروانی، میر سلیم خان کھوسہ، پارلیمانی سیکرٹریز برکت علی رند ، حاجی محمد خان لہڑی، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات حافظ عبدالباسط، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر، سیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے ،
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے زیر تعمیر بلاک میں مرکزی ہال ، سی ایم چیمبر ، اپوزیشن چیمبر اور اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چئیرمین کے لئے زیر تعمیر دفاتر کا معائنہ کیا اور جاری منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے نئی تعمیر شدہ بلڈنگ میں تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی،