نواز شریف اپنے علاج کے بعد حکومت کا سیاسی علاج کریں گے، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ نوازشریف اپنےعلاج کے بعد حکومت کا سیاسی علاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 2 سال میں حکومتی شخصیات کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات پبلک کرے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی شخصیات توشہ خانہ سے کس قیمت پر تحائف گھرلے کرگئیں؟

ان کا کہنا تھا کہ توشہ خان کیس صرف دباوَ ڈالنے کے لیے ہے، توشہ خانہ سے تحائف لے جانا اورجعلی اکاوَنٹ سے پیسے دینا الگ معاملات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

انہوں نے مزید کہا کہ جعلی اکاوَنٹ سے دیئے جانے والی رقم پرعدالت کومطمئن کریں گے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پہلا موقع ہے لوگ حکومت سے زیادہ اپوزیشن سے آس لگائے بیٹھے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج الیکشن کرائیں، نظر آ جائے گا کہ نوازشریف اور ن لیگ کی حیثیت کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے وزرا صرف جھوٹ بولتے ہیں۔ نوازشریف کی بیماری پرسیاست ہو رہی ہے، انہیں پہلے باہرعلاج کی اجازت دی گئی، اب کہتے ہیں واپس آ جائیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ علاج کروانا نوازشریف کا حق ہے، ہم اس معاملے پرسیاست نہیں کررہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں اب تک لندن میں ہائی کمیشن نے نوازشریف کی صحت سےمتعلق رابطہ کیا ہو، کیا حکومت کے لیے آج سب سے بڑا مسئلہ نوازشریف کی صحت ہے؟

انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفوں کا آپشن ہمیشہ رہتا ہے، یہ آخری قدم ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی جی کے معاملے میں وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم نے ملوث ہو کر جونیئرافسرکے ساتھ کھڑے ہوئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.