منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف اور ان کی بیٹی جویریہ احتساب عدالت میں پیش

0

لاہور:  منی لانڈرنگ کیس میں لیگی صدر شہباز شریف اور ان کی بیٹی جویریہ عدالت میں پیش ہوگئیں۔

احتساب عدالت میں شہباز شریف اور ان کے خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کی بیٹی جویریہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ شہباز شریف نے عدالت میں تاخیر سے پیش ہونے پر معذرت کرتے ہوئے کہا راستے میں بہت زیادہ رش تھا اس لیے تاخیر ہوئی، جس پر جج احتساب عدالت نے کہا مجھےعلم ہے، میں بھی رش میں پھنس جاتا ہوں۔

شہباز شریف نے عدالت سے کہا کیا میں کچھ کہہ سکتا ہوں، جس پر جج احتساب عدالت نے کہا مجھے اندازہ تھا آپ کچھ کہیں گے، آپ کواجازت ہے۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہا جا رہا ہے میں نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے، میرے فیصلوں سے نواز شریف اور بیٹوں کو بزنس میں نقصان ہوا، میں نے 10 سال پوری ایمانداری سے خدمت کی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,869

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کئی سو ارب روپے حکومتی خزانے کے بچائے، میں نے 3 ادوار میں سرکاری تنخواہ وصول نہیں کی، سندھ حکومت نے گنے کی قیمت 155 سے 165 روپے کی، میں نے 180 روپے برقرار رکھی، کسانوں کے مفاد کو پہلے ترجیح دی، صوبے کی خدمت کی، اس کا یہ صلہ دیا جا رہا ہے۔

احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کی بیٹی کو حاضری لگا کر واپس جانے کی اجازت دے دی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.