پاکستان اور برطانیہ دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے کام جاری رکھنے پر متفق

پاکستان اور برطانیہ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام کرنے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور جنوبی ایشیا دولت مشترکہ امور کے بارے میں برطانوی وزیر مملکت لارڈ طارق احمد کے درمیان ویڈیو ٹیلی کانفرنس میں طے پایا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

ویڈیو ٹیلی کانفرنس میں دو طرفہ تعاون، علاقائی صورتحال اور موسمیاتی تبدیلی، دولت مشترکہ سمیت کثیر الجہتی مسائل سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی۔ سیکرٹری خارجہ نے علاقائی تناظر میں افغان امن عمل کے لئے پاکستان کے مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا اور بین الافغان مذاکرات کے جلد آغاز کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کی سنگین صورتحال، انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں، مقبوضہ وادی کے آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے غیر قانونی اقدامات، جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزیوں اور بھارت کی جارحانہ کارروائیوں سے امن اور سلامتی کو لاحق خطرات کو بھی اجاگر کیا۔

سیکرٹری خارجہ نے کشیدگی کو کم کرنے اور جموں و کشمیر کے تنازع کے پرامن حل کےلئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.