بھارت: گائے کے بچھڑے کو بچانے کیلئے کنویں میں اُترنے والے 5 افراد ہلاک

شمالی بھارت کی ریاست اتر پردیش میں 5 افراد اس وقت اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب انھوں نے ایک گائے کے بچھڑے کو بچانے کے لیے ایک کنویں میں چھلانگ لگائی، مرنے والوں میں 4 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا

یہ واقعہ ریاستی صدر مقام لکھنو کے علاقے گونڈا کے قریب کوتوالی میں پیش آیا۔ گو کہ گائے کے بچھڑے کو تو بچالیا گیا لیکن اسے بچانے کے لیے کنویں میں چھلانگ لگانے والے افراد کنویں میں موجود زہریلی گیس کے سبب موت کی آغوش میں چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ گائے کا یہ بچھڑا مرنے والے ان افراد میں سے کسی کا نہیں تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.