حب 10ستمبر ۔ شہریوں کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے حب انتظامیہ ہمہ وقت کوشاں ہے حب ندی کازوے کی تعمیر کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہےیہ بات اسسٹنٹ کمشنرحب امیر حمزہ بلو نے حب ندی پل کے ساتھ زیر تعمیر کازوے کے جاری کام کے معائنہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی
انہوں نے اس موقع پر ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور کل تک کازوے کی تعمیر کو ہر صورت مکمل کیا جائے تاکہ حب کے شہری مغربی بائی پاس کا لمبا اور تکلیف دہ سفر کرنے سے بچ سکیں واضح رہے کہ حب ندی پل زیر تعمیر ہونیکی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کو بار بار اس کازوے کی مرمت و تعمیر کروانی پڑتی ہے۔