وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت منگل کو نصیر آباد ڈویژن میں ہونے والی حالیہ مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت منگل کو یہاں وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ میں نصیر آباد ڈویژن میں ہونے والی حالیہ مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا

 

اجلاس میں شریک نصیر آباد ڈویژن کے مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی نے بھی متاثرہ علاقوں کی صورتحال پر روشنی ڈالی اور بحالی سے متعلق تجاویز پیش کیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کے اکثر علاقوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہر سال غیر معمولی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلنج ہے جس کے لئے دیرپا منصوبہ بندی کی ضرورت ہے سیلاب کی تباہ کاریوں کی نوعیت کو کم سے کم رکھنے کے لئے موثر اور قابل عمل حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

وزیراعلیٰ نے پٹ فیڈر میں شگاف اور نکاسی آب کے لئے ہنگامی بنیادوں فنڈز کے اجراء کے احکامات جاری کرتے ہوئے پٹ فیڈر میں شگاف پر کرنے اور اور نکاسی آب کے بحالی منصوبوں کو دو ہفتوں میں مکمل کی ہدایت کی اورمستقبل میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے نصیر آباد ڈویژن کی مکمل فیزیبیلیٹی اسٹڈی کرنے کا حکم دیا وزیر اعلٰی نے کہا زراعت کے فروغ کیلئے آبپاشی کے نظام کو مکمل طور پر درست اور فعال کرنا ناگزیر ہے وزیر اعلٰی نے کہا کہ ڈرینیج ، بندادت اور کینالز کی ڈی سلٹنگ کے منصوبوں پر فوری کام شروع کیا جائے

 

صوبائی حکومت سیلاب سے متاثرہ نصیر آباد ڈویژن میں ہنگامی اور ترجیحی بنیادوں پر امداد و بحالی کے کام کو یقینی بنائے گی اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی، صوبائی وزیر مواصلات میر سلیم خان کھوسہ، وزیر صحت سردار زادہ فیصل خان جمالی، نوابزادہ طارق مگسی ، صوبائی وزیر ریونیو میر عاصم کرد گیلو، پارلیمانی سیکرٹریز میر محمد خان لہڑی ، عبدالمجید بادینی سیکرٹری آبپاشی حافظ عبدالباسط، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.