ویب ڈیسک
ضلع نصیرآبادزرعی آبادی کے حوالے سے بلوچستان کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے ۔جس کو تباہ ہونے سے بچایاجائے۔گندم فصل کی بوائی کاوقت آتے ہی پٹ فیڈرکینال میںپانی کی شدیدقلت۔
ضلع نصیرآبادبھرکے ہزاروں ایکڑ زمین بنجر ہونے کاخدشہ۔محکمہ آبپاشی بلوچستان فوری نوٹس لیں۔
نصیرآبادکے عوامی حلقوں کاکہناہے کہ ضلع نصیرآبادزرعی آبادی کے حوالے سے بلوچستان کی ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتاہے۔جس کوتباہ ہونے سے بچانے کی ضرورت ہے۔
گندم فصل کی بوائی کاوقت آتے ہی پٹ فیڈرکینال میںپانی کی شدیدقلت کی وجہ سے ضلع نصیرآبادبھرکے ہزاروں ایکڑ زمین بنجر ہونے کاخدشہ ہے ۔محکمہ آبپاشی بلوچستان کے افسران ان پرکوئی نوٹس نہیں لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ساراسال چاول کی فصل کاوقت ہویا گندم کادونوں موسموں میں پٹ فیڈر کینال میں ہروقت پانی کی شدیدقلت رہتی ہے۔جس سے نصیرآبادکے زمینداران اورغریب کسانوں کوانتہائی نقصان ہوتاہے۔
جس سے وہ پریشانی میں مبتلہ ہوجاتے ہیں۔ان عوامی حلقوں کاکہناہے کہ۔ہمارے ےہاں ضلع نصیرآبادکے محکمہ ایریگیشن کے ایکسین صاحبان خواب خرگوش سوئے ہوئے ہیں ان کوان علاقے کے آبادی سے کوئی دلچسپی نہیں۔اورنہ ہی ان افسروں سے کوئی پوچھنے والاہے۔اور نہ ہی یہ افسران اپنے پانی کاحق سندھ سے مانگ سکتے ہیں۔
ان عوامی حلقوکاکہناہے کہ۔ہم بلوچستا ن کے محکمہ آبپاشی کے آعلیٰ افسران اوروزیرآعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ پٹ فیڈرکینال میں پانی کی کمی کے مسائل کوفوری حل کر کے ضلع نصیرآبادکاگرین بیلٹ کوتباہ ہونے سے بچایاجائے۔