شہید فلسطینی کے والدین کو مکان خالی کرنے کا نوٹس کس نے دیا

ویب ڈیسک

مقبوضہ بیت المقدس

قابض فوج کی بھاری نفری نے گذشتہ روز شہید فلسطینی کے والدین کے گھر پر دھاوا بولا،عینی شاہدین

قابض صہیونی فوج نے اپنی نسل پرستانہ سرگرمیوں کے تحت بیت المقدس میں ایک اور فلسطینی شہید کے مکان کو مسمار کرکے اس کے اہل خانہ کو بے گھر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,886

فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی طرف سے بیت المقدس کے شمال مغربی قصبے بیت سوریک میں شہید نمر الجمل کے والدین کو ایک نوٹس جاری کیا گیا۔

اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر مکان خالی کردیں کیونکہ اس مکان کو مسمار کیا جائے گا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج نے کی بھاری نفری نے گذشتہ روز شہید فلسطینی کے والدین کے گھر پر دھاوا بولا۔ صہیونی حکام نے شہید الجمل کے اہل خانہ کو نوٹس تھمایا جس میں کہاگیا تھا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر مکان خالی کریں تاکہ اسے مسمار کیا جاسکے۔

تاہم فلسطینی شہریوں نے مکان خالی کرنے کا اسرائیلی نوٹس وصول کرنے سے انکار کردیا۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے 37 سالہ فلسطینی نمر الجمل کو گذشتہ ستمبر میں ھار دار یہودی کالونی کے قریب گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ اس پر تین اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.