پی ایس ایل تھری کی پلیئرز ڈرافٹ کیلئے 475 کھلاڑیوں کی فہرست تیار

0

ڈرافٹ میں آسٹریلیا، انگلینڈ، ساوتھ افریقا، ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کے علاوہ زمبابوے، افغانستان، یو اے ای، نیپال اور کینیڈا کے کھلاڑی بھی شامل

کھلاڑیوں کا چناﺅ 5 کیٹیگریز میں ہوگا ، پلاٹینم والے پلیئرز کو کم از کم ایک لاکھ 40 ہزار ڈالرز، ڈائمنڈ میں 70 ہزار

ڈالرز، گولڈ میں پچاس 50ہزار ڈالرز جبکہ سلور میں 22 ہزار ڈالرز ملیں گے

اسپورٹس ڈیسک

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,747

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل تھری کی پلیئرز ڈرافٹ کیلئے 475 کھلاڑیوں کی فہرست تیار کرلی۔

6 ٹیمیں پانچ مختلف کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کا چنا ﺅ کریں گی، بیشتر کھلاڑی میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آنے کو بھی تیار ہیں۔پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن یو اے ای اور پاکستان میں منعقد کیا جائے گا جس کے لیے اتوار کو پلیئرز ڈرافٹ ہوگا۔

ڈرافٹ میں آسٹریلیا، انگلینڈ، ساوتھ افریقا، ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کے علاوہ زمبابوے، افغانستان، یو اے ای، نیپال اور کینیڈا کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کا چناﺅ 5 کیٹیگریز میں ہوگا۔ پلاٹینم والے پلیئرز کو کم از کم ایک لاکھ 40 ہزار ڈالرز، ڈائمنڈ میں 70 ہزار ڈالرز، گولڈ میں پچاس 50ہزار ڈالرز جبکہ سلور میں 22 ہزار ڈالرز ملیں گے۔

ایمرجنگ کیٹیگری میں کھلاڑیوں کو دس ہزار ڈالرز دیئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق بیشتر انٹرنیشنل کھلاڑی پی ایس ایل میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آنے کو بھی تیار ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.