بسیں شہر میں داخل نہ ہو

ویب ڈیسک

بھارت اور پاکستان میں شدیدفضائی آلودگی کے باعث بھارت نے اس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا۔

آلودگی کے باعث بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں تعمیرات پرپابندی لگادی گئی جبکہ شہرمیں بسوں کاداخلہ اور نجی کاروں کااستعمال بھی محدودکرنےکاحکم دیاگیاہے اور ہزاروں اسکول بند کردیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,938

ادھر بھارتی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ آلودگی سے بچنے کیلئے ہمیں جوکرنا پڑے ہم کریں گے۔فضائی آلودگی میں بے پناہ اضافے کی وجہ سےصحت کولاحق خطرات سے بچنے کیلئے عوام کے حکومت سےفوری ایکشن لینے کے زور پکڑتے مطالبات پر نئی دہلی اوراس کےاردگردکی ریاستوں میں گزشتہ 3روزسے چھائی شدیددھنداورزہریلی اسموگ کی بناپرہزاروں سکول بندکردئیے گئے۔

طبی ماہرین اس بحرانی صورتحال کوعوامی صحت کیلئے ایمرجنسی قراردےرہے ہیں۔نئی دہلی کے وزیرٹرانسپورٹ کیلاش گہلوٹ نے کہاکہ شہرمیں فضائی آلودگی سے بچنے کیلئے ہمیں جوکرناپڑاہم کریں گے۔

انہوں نے میڈیاکوبتایاکہ اس سلسلے میں آئندہ پیرسے نجی کاروں کااستعمال محدودکرنے کاحکم دیاگیاہے ۔نئی دہلی سے ہرروز50ہزاربسیں جن میں سے اکثرڈیزل پرچلتی ہیں اورشہرمیں آلودگی کی بڑی وجہ ہیں۔علی گڑھ میں صبح کے وقت دھند کے باعث ایک ٹریفک میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ جبکہ متھرا میں 150 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں تین درجن افراد زخمی ہوئے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.