دنیا بھر میں قیدی خواتین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

0

کم و بیش7لاکھ14ہزار خواتین مختلف ممالک کی جیلوں میں قید ہیں،رپورٹ

ویب ڈیسک

لندن یونیورسٹی برس بیک کے انسٹی ٹیوٹ آف کرمنل پالیسی ریسرچ کی جانب سے شائع کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں قیدی خواتین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,727

رپورٹ کے مطابق فی الوقت ایک اندازے کے مطابق کم و بیش7لاکھ14ہزار خواتین مختلف ممالک کی جیلوں میں قید ہیں، یہ تعداد2000کے مقابلے میں53فیصد زیادہ ہے۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ اسی مدت کے دوران یعنی گزشتہ17سال کے دوران جیل خانوں میں قید مردوں کی تعداد میں20فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ان میں وہ خواتین اور مرد بھی شامل ہیں جن کے خلاف مقدمات زیر سماعت ہیں۔لندن یونیورسٹی برس بیک کے انسٹی ٹیوٹ آف کرمنل پالیسی ریسرچ کی جانب سے شائع کی جانے والی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس وقت دنیا بھر کے جیل خانوں میں اسیر قیدیوں میں خواتین کی شرح9فیصد کی مساوی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فی الوقت برطانیہ کے جیل خانوں قید خواتین کی مجموعی تعداد4ہزار400ہے جس میں انگلینڈ اور ویلز کے جیل خانوں میں قید3 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق شمالی آئر لینڈ کے جیل خانوں میں51، اسکاٹ لینڈ میں360خواتین قید ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.