پینتالیس ملین یورو امداد کا وعدہ پورا کردیا ،سفیر یورپی یونین جین فرانکوایس کوٹین

0

خصوصی رپورٹ
کوئٹہ :
یورپی یونین کے سفیر برائے پاکستان جین فرانکوایس کوٹین نے کہا ہےکہ بلوچستان میں موجود قدرتی وسائل کا استعمال کرکے صوبے کو ترقی دی جاسکتی ہے

صوبے میں بات چیت اور مشاورت کے فقدان کی وجہ سے بیشتر فنڈز ضائع ہوجاتے ہیں

بلوچستان میں ماضی کی نسبت امن وا مان کی صورتحال بہتر ہونے کی وجہ سے غیر ملکی ڈونر صوبے میں ترقیاتی کاموں میں دلچسپی کے رہے ہیں

گزشتہ برس بلوچستان کیلئے 7ملین یو رو سے امداد کو بڑھا کر 45ملین یورو کرنے کا وعدہ کیا تھا جسے آج پورا کردیا ہے

یورپی یونین چاہتی ہے کہ بلوچستان میں لوکل کمیونٹی مضبوط ہو اور یہاں کے لوگوں کو منظم اور وسائل دیئے جائیں

تاکہ وہ غربت سے نکل کر اپنی بہتر معاشی زندگی بسر کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا تھا کہ جھل مگسی اور دیگرعلاقوں کادورہ کرکے یورپی عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے بنی اسکیمات کا جائزہ لوں

یہ بھی پڑھیں
1 of 7,614

لیکن حکومت کی جانب سے این اوسی نہیں دیا گیا اگر ہمیں منصوبوں تک رسائی نہیں ملے گی تو مزید بہتری ممکن نہیں ہے

یورپی یونین حکومت بلوچستان یا پاکستان نہیں ہم حکومت کا متبادل نہیں صرف مدد کرسکتے ہیں

اگر حکومت موثر طریقے سے پرانے منصوبوں کی دیکھ بھال کرے گی تو ہم مزید تعاون کریں گے

مجھے خوشی ہے کہ بلو چستان کی عوام اور حکومت دونوں ترقی کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں

بلوچستان رورل ڈویلپمنٹ اینڈ کمیونٹی ایمپاورمنٹ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب

وفاقی وزیر پوسٹل اینڈ سروسز مولانا امیر زمان ،صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی ڈاکٹر حامد اچکزئی،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ،وزیراعلیٰ کے مشیر برائے عبیداللہ بابت،

سینیٹرنوابزادہ سیف اللہ مگسی ،رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمدجمالی ،سابق سینیٹرثناءاللہ بلوچ،سیکرٹری پی اینڈ ڈی اسفند یار کاکڑ،چیئرمین آر ایس پی این شعیب سلطان ،سابق وفاقی وزیر تعلیم زبیدہ جلال کی بھی شرکت

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.