پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

0

پنجگور ( نمائندہ بلوچستان 24)
بلوچستان کے علاقے پنجگور میں پی آئی اے کاطیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے اتر گیا ،مسافر محفوظ رہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,759

پی آئی اے ذرائع کے مطابق کراچی سے پنجگور آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 517لینڈنگ کے دوران رن وے سے اتر گیا ااور طیارے کے ٹائر برسٹ ہوگئے

طیارے میں 57مسافر سوار تھے تاہم تمام مسافر محفوظ رہے اور انہیں باحفاظت طیارے سے باہر نکال دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رن وے چھوٹا ہونے کے باعث طیارہ رن وے سے اتر گیا طیارے کے عملے سمیت تمام افراد محفوظ رہے ۔

پرواز پی کے 517 نے کراچی سے 8 بجکر 20 پر پنچگور کے لئے پرواز بھری تھی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.