عمران خان نے خوفزدہ ہو کر شہباز شریف کو گرفتار کرایا: مریم اورنگزیب

لاہور:   مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے خوفزدہ ہو کر شہباز شریف کو گرفتار کرایا، جان بوجھ کر شہباز شریف کی صحت خراب کی جا رہی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری سے عوام کو آٹا اور روٹی نہیں ملتی، عمران خان کی تباہ کی ہوئی معیشت ٹھیک نہیں ہوگی، شہباز شریف کی گرفتاری سے گیس، بجلی سستی ہوئی نہ لوگوں کو روزگار ملا، وزیراعظم کو بتانا چاہتی ہوں شہباز شریف کو بند کر کے ادویات سستی نہیں ہوئیں، عوام 23 فارن فنڈنگ اکاؤنٹس نہیں بھولے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا شہباز شریف کو ڈاکٹرکی رسائی نہ دے کر عوام آٹا چینی چور جہانگیرترین کو نہیں بھولے، عوام ووٹ، آٹا، چینی، گیس اور بجلی چوری کرنے والوں کو نہیں بھولے، عمران خان احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں لیکن عوام سب جانتی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.