گزشتہ73سالوں کے دوران جمہوریت کے ساتھ کھلواڑکھیلاگیا‘اصغرخان اچکزئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لورالائی/پشین عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ جب تک آئین پر عمل درآمد کو یقینی نہیں بنایا جاتا اس وقت تک ملک ترقی کے منازل طے نہیں کرسکتا گزشتہ73سالوں کے دوران جمہوریت کے ساتھ کھلواڑکھیلاگیا عوامی نیشنل پارٹی جمہور کی حکمرانی کے قیام کیلئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ساتھ ملک کے تمام نمائندہ قوتوں کے سنگ کھڑی ہے شہید خان جیلانی خان اچکزئی شروع دن سے فکر باچاخان سےوابستہ ہوکر مرتے دم تک کاربند رہے پشتون قومی تحریک میں وہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے آمر ہوگئے 15 نومبر کو پشین تاج لالا فٹ بال گراونڈ میں جلسہ عام اس میں پارٹی صوبہ پشتون خوا کے صدر نوجوان قیادت ایمل ولی خان سمیت پارٹی کی مرکزی صوبائی پارلیمانی رہنما شرکت اور خطاب کرینگے پارٹی کارکنان بھرپور تیاریاں جاری رکھے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا صوبائی نائب صدر اصغرعلی ترین صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید عدالباری آغا اراکین مرکزی کمیٹی عبید اللہ عابد عبدالباری کاکڑ ضلع پشین صدر عبدالباری کاکڑ جنرل سیکرٹری صادق کاکڑ حاجی عبدالغنی کاکڑ شاجہان آغادین محمدکاکڑ سید باری آغا ملک فضل کاکڑ بہادر کاکڑ محمد نسیم کاکڑنے لورالائی میں ضلعی صدر منظور کاکڑ جنرل سیکرٹری رازمحمد ترہ کئی سے بات چیت پشین کلی خیرآباد میں اولسی جرگے شہید رمضان قلعہ کلی ملک عبداللہ جان میں ورکرز کنونشن پشین بازار میں افغان فٹ بال کلب پشین کے کھلاڑیوں کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ تقریب قلعہ سیف اللہ میں پارٹی کے جنرل سیکرٹری احسان اللہ کاکڑ تحصیل صدر حاجی محمد خان کاکڑ سے 15نومبر جلسہ عام تیاری بارے بات چیت کے دوران کیامابت کاکانےکہا کہ عوامی نیشنل پارٹی شہدا کی امین جماعت کی حثیت سے شہدااوراکابرین کے ایام مناتی رہینگی یہ قومی ذمہ داری پارٹی کارکنوں پر قرض ہے انہوں نے کہاکہ 15 نومبر کو پشین تاج لالا فٹ بال گراو¿نڈ میں شہید خان جیلانی خان اچکزئی کی دسویں برسی کے موقع پر اجتماع عام انتہائی اہمیت کا حامل اس کے ملک اور صوبے کے سیاسی حالات پردوررس اثرات مرتب ہوں گے دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا صوبائی کونسل ممبردین محمد کاکڑ نے زنگی وال میں میر جلال الدین خان جوگیزئی لورالائی میں پارٹی رہنما عبدالحق غلزئی لطیف جلال زئی بازمحمد جلال زئی کے وفات پر جبکہ محمد رسول بابوزئی کے والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی جبکہ قلعہ سیف اللہ میں ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی احسان اللہ کاکڑکےچچاکے وفات پرتعزیت اور فاتحہ خوانی کی صوبائی رہنما آج پشین گلستان چمن خانوزئی کوئٹہ میں مختلف مقامات پر ورکرز کنونشن اولسی جرگوں میں شرکت کرینگے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: