وومین ڈویلپمنٹ فنڈ،بلوچستان کی خواتین کی ترقی کیلئے مالی معاونت کا منصوبہ

0

ویب ڈیسک
کوئٹہ ۔۔۔۔

فنڈ کیلئے پہلے سال تقریباً پانچ کروڑ روپے ،دوسرے سال میں دس کروڑ روپے اور تیسرے سال انشاء اللہ پندرہ کروڑ روپے جمع اور دیئے جائینگے
چیئر پرسن بلوچستان وومن بزنس ایسوسی ایشن ثناء درانی نے کہاہے کہ ہم صوبے کی خواتین کیلئے تاریخ کے سب سے اہم پروگرام کا آغاز کررہے ہیں

پروگرام کے اغراض میں شامل صوبے کی خواتین انفرادی واجتماعی بلخصوص ہنر مند اور تاجر خواتین ،ایسوسی ایشنز ،ووکیشنل ٹریننگ کے ادارے ،

خواتین کی دیہی سماجی تنظیم جو خواتین کی تعلیم ،غربت میں کمی ،استعداد کاری ،صحت عامہ ،شعور وآگاہی ،معاشتی ترقی ،آفات سے بچاؤ ،سماجی مسائل کا حل شامل

یہ پروگرام معاشرتی ترقی کے ہر جائز اقدام کی مدد کرے گا جس سے خواتین کی برابری انکی بنیاد ،آئینی وقانونی ومعاشرتی حقوق کا تحفظ یقینی وممکن ہو

پروگرام کا افتتاح آزمائشی دورانیہ تقریباً تین سال کا ہوگا ۔فنڈنگ رضاکاروں ،ممبران ،مخیر حضرات ،حکومت بلوچستان ،وفاقی حکومت ،مقامی بینکوں اور قوی وبین الاقوامی سماجی اداروں کے ذریعے اکھٹا کرینگے

پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے معزز ممبران کی حمایت بھی درکار ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ یہ پروگرام پہلے مرحلے میں کوئٹہ ،سبی ،نصیرآباد ،جعفرآباد ،شہید سکندرآباد،زیارت ،پشین ،ہرنائی ،لورالائی اور گوادر کے اضلاع کیلئے ہوگا

مالی معاونت کا طریقہ کار بہت ہی آسان لیکن طے شدہ ضابطہ کار پر ہوگا اس میں ہم پہلے مرحلے میں مقامی وقومی اخبار میں باقاعدہ اشتہار دینگے

خواتین حصہ داروں کو اپنی درخواستیں اور منصوبے جمع کرانے کیلئے کہاجائے گا اور پھر گرانٹس کمیٹی انکی چھان بین اور طریقہ کار کے تحت پہلے مرحلے میں منتخب کرے گی ۔
دوسری کمیٹی جس میں وفاقی وصوبائی حکومت ،بی ڈبلیو بی اے ،اس پروگرام کو ہیڈ اور رابطہ کار افسر پر مشتمل 5رکنی کمیٹی فنڈ کا اجراء کرے گی

مالی معاونت کے پروگرام میں تین سال کے دوران صوبے کے 35ہزار گھرانوں کو براہ راست فائدہ ہوگا ،صوبے میں خواتین کی معاشی ترقی 5فیصد سے 10فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے

،صوبے کے 2,50,000غریب لوگوں کی غربت میں کمی متواقع ہے ،اس پروگرام سے خواتین کی زراعت ،دستکاری ،لائیو سٹاک ،بنیادی صحت ،تعلیم ،خواندگی بہتر نظم ونسق ،آرٹ ،ثقافت ،کھیلوں ،جدید ،ٹیکنالوجی اور خواتین کی سیاسی سمجھ بوجھ میں تقریبا 10فیصد اضافہ ہوگا

کسی بھی قدرتی آفت میں تقریباً 10ہزار سے زائد خواتین اس پروگرام کا فائدہ اٹھاسکیں گی ،سپیک کے تناظر میں خواتین کیلئے صوبے میں دستیاب معاشی ترقی کے مواقعوں میں 2سے 5فیصد تک اضافہ متواقع ہے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.