عاطف اسلم کی ڈراموں میں انٹری‘ مداح خوش

کراچی  چند ماہ قبل گلوکار عاطف اسلم نے اپنے مداح کو یہ خوشخبری دی تھی کہ وہ جلد انہیں چھوٹی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

عاطف نے انسٹاگرام پرڈرامے کی شوٹنگ کے دوران بنائی جانے والی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ ڈرامہ’’ سنگ ماہ‘‘ سے ٹی وی ڈیبیو کرنے جارہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

تاہم اب ہم ٹی وی کی جانب سے ڈرامہ سنگ ماہ کی پہلی جھلک جاری کی گئی ہے جس میں گلوکار عاطف اسلم کو دیکھا جاسکتا ہے ۔عاطف اسلم کے ٹی وی ڈیبیو کی پہلی جھلک نے ان کے مداحوں کو دیوانہ کردیا جس کے بعد نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی عاطف اسلم ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔اداکاری میں یہ عاطف اسلم کا پہلا تجربہ نہیں ہوگا، اس سے قبل وہ سال 2011 میں شعیب منصور کی فلم بول میں کام کرچکے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.